ایف آئی پی جونئیر پیڈل ورلڈ کپ 26 ستمبر سے 5 اکتوبر سپین میں کھیلا جائے گا

منگل 23 ستمبر 2025 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) فیڈریشن آف انٹرنیشنل پیڈل کے زیر اہتمام ایف آئی پی جونئیر پیڈل ورلڈ کپ 26 ستمبر سے 5 اکتوبر سپین میں کھیلا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سی ایی او مدثر آرائیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 10 رکنی ٹیم میر ثاقب کی قیادت میں جونیئر پیڈل ورلڈ کپ کی تین مختلف کیٹگریز میں شرکت کرے گی۔

جن میں انڈر14، انڈر16 اور انڈر 18 میں شامل ہیں۔ پاکستان انڈر14 ٹیم میں اظہر احمد، انصاراللہ شاکر، محمد حارث اور ریان فیضان شامل ہیں۔ پاکستان انڈر16 ٹیم میں عثمان اللہ والا اور اشعر عثمان شامل ہیں۔پاکستان انڈر18 ٹیم سمیر زمان، کپتان میر ثاقب،ایان سعید اور محمد عمر قمر شامل ہیں۔اسپینیش کوچ جیویر نواس مینڈیز، اسپین میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسپینش کوچ اکتوبر میں پاکستان بھی آئیں گے۔ ایف آئی پی (انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن) جونئیر ورلڈ کپ 26 ستمبر سے 5 اکتوبر سپین میں کھیلا جائے گا۔ جونئیر ورلڈ کپ سے قبل کوالیفائنگ راونڈ کے مقابلے ہونگے۔کوالیفائنگ راونڈ فیز ٹو میں ایشیاء اور افریقہ ریجن کی ٹیمیں شریک ہیں۔ پاکستان ٹیم پہلے 26 سے 28 ستمبر کوالیفائنگ راونڈ کھیلے گی۔ کوالیفائنگ فیز ٹو میں مصر ، یواے ای، سنگال، قطر، جاپان، ایران ، لبنان اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپس کی ٹاپ ٹیمیں فائنل کھیلیں گی اور فائنل کی فاتح ٹیم میں راونڈ مین شرکت کرے گی۔ایف آئی پی جونئیر پیڈل ورلڈ کپ میں 36 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔