ً پاک افغان بارڈر پر افغان بھائیوں کوتین تین دن روکنے کی شدید الفاظ سے مذمت کرتے ہیں، جمعیت نظریاتی

منگل 23 ستمبر 2025 19:15

چ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ حقانی نے پاک افغان بارڈر پر افغان بھائیوں کوتین تین دن روکنے کی شدید الفاظ سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناروا سلوک سے افغان مہاجرین کو رہائش، کھانے پینے کے حوالے سے سخت مشکلات درپیش ہے کھلیمیدانوں میں خواتین بچیبوڑھیبیماربزرگ گاڑیوں میں پریرہتیکوء سہولت نھیں دوسری جانب جان بوجھ کر مشکلات پیدا کرنا اور رات کی تاریکیوں میں افغان بھائیوں پرچھاپے اور خوف وحشیت پھیلانا اسلامی اورانسانی اصولوں کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

گھروں کی چادر اور چاردیواری کی پامالی اور خوف ہراسگی سے تکیف دینا نہ اسلام اجازت دیتی ہے اور نہ انسانیت ہے انہوں نے کہا کہ طویل جنگوں سے متاثرہ افغان عوام کئی ممالک میں پناہ گزین کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اب افغان مہاجرین کو پاکستان سے جبری بیدخلی کا الٹی میٹم دینے اور ہراسگی سے چالیس سال کی مہمان نوازی کو پامال نہ کیا جائے افغان مہاجرین کا حالیہ جبری انخلا، ان کے عالمی سطح طے شدہ حقوق کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ افغان بھائیوں کے ساتھ صدیوں پر محیط تعلقات اور رشتہ داریاں ہے اور سرحد کے آرپار آباد قبائل کی زمینیں دونوں جانب موجود ہیں افغان بھائیوں کے گھروں اورجائیدادیں کو مسمار اور ضبط کرنا کہاں کا قانون وانصاف ہے ان 'کی جائیداد و املاک کو کم ازکم تحفظ یا رقم ادا کرنے کاحق تو تھا ان کے کروڑوں کی جائیدادیں اور کاروبار کی تحفظ کے لیے ایک مثبت پالیسی وضع کرنا حکومت کی زمہ داری ہے۔