ربیع الثانی1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی

منگل 23 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ربیع الثانی1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی ۔ منگل کومرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہواجبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے کسی حصے میں بھی ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے یکم ربیع الثانی 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔

مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ سعودی عرب کےمفتی اعظم عظیم شخصیت تھی ان کے انتقال پر شدید افسوس ہوا ہے۔ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ سے پوری امت کا دفاع ہوگا، حرمین الشریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ پاک سعودی عرب معاہدے سے پوری امت مضبوط ہوگی، اسرائیل کی ظلم و زیادتی کا وقت ختم ہوچکا ہے،پوری دنیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا ہے،اسرائیل کی ظلم و بربریت کا وقت ختم ہونے کو ہے، انشاء اللہ جلد ہم بیت المقدس میں سجدہ ریز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کو جلد آزادی نصیب ہوگی۔