تنقید میں بھی معیار ہونا چاہیے، وجاہت رؤف

بدھ 24 ستمبر 2025 12:26

تنقید میں بھی معیار ہونا چاہیے، وجاہت رؤف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) پاکستان کے مشہور ڈائریکٹر، سکرین رائٹر اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نےمعروف اداکاراؤں کو غیر معیاری تبصروں پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حال ہی میں ایف ایچ ایم کے پوڈ کاسٹ میں معروف اداکاراؤں مرینہ خان، نادیہ خان اور عتیقہ اودھو کی طرف سے ڈراموں پر غیر معیاری تبصروں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان اداکارائوں کو ڈراموں کی کہانی، کرداروں اور ڈائریکشن کا تجزیہ کرنا چاہیے لیکن بے معنی باتیں نہیں کرنی چاہییں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کہانی سے اختلاف تو ٹھیک ہے، لیکن اگر آپ نے صرف کپڑوں، کپ کے رنگ یا جرابوں پر بات کرنی ہے تو یہ معقول تنقید نہیں ہے ۔ تنقید کا بھی معیار ہونا چاہیے، ورنہ یہ سب بس ناظرین کے لیے منفی باتیں کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔