اوپن ڈور پالیسی عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کا احسن ذریعہ ہے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

بدھ 24 ستمبر 2025 16:38

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت ضلع ننکانہ صاحب میں اوپن ڈور پالیسی اور عوام کی رسائی کو آسان بنایا جارہا ہے تاکہ سائلین کی بروقت داد رسی ممکن بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤروزانہ عوامی مقررہ اوقات میں سائلین کے مسائل سن کر ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کرتے ہیں اور متعلقہ افسران سے روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کا فیڈ بیک لیتے ہیں۔

اوپن ڈور پالیسی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کا احسن ذریعہ ہے۔روزانہ مقررہ عوامی اوقات میں سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔\378