معروف کامیڈین لکی ڈیئر کی حالت تشویشناک،میو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،اہل خانہ

بدھ 24 ستمبر 2025 17:14

معروف کامیڈین  لکی ڈیئر کی حالت تشویشناک،میو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،اہل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) معروف کامیڈین اور سینئر فنکار لکی ڈیئر کی طبیعت تشویشناک ہو گئی،میو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اہل خانہ کے مطابق لکی ڈیئر کومہ میں چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ فنکار کے گردے، جگر ومعدہ کام کرنا بند کر چکے اور ان کی حالت نازک ہے۔لکی ڈیئر کا شمار پاکستان کے سینئر اور قابل فنکاروں میں ہوتا ہے، وہ گزشتہ 40 برس سے اسٹیج، ٹی وی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے سینکڑوں تھیٹر ڈراموں اور فلموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔