پشاور پولیس کے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشز ،7ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 24 ستمبر 2025 17:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) پشاور پولیس نے تھانہ متنی کے نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشز کرتے ہوئے 7ملزمان گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کر لیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر جرائم کی تدارک کی کیلئے پشاور بھر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے۔

آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ متنی واجد خان ، لوکل پولیس، لیڈیز پولیس کے ہمراہ آر آر ایف اور دیگر یونٹس نے حصہ لیا،افسران بالا سے موصول شدہ فہرست میں قتل ، اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ، پلاٹ کے تنازعہ پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں جن کو حراست میں لیتے ہوئے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان میں عرفان اللہ، حضرت علی ، سلطان، محمد طارق، محمد ولی، ہابیل ، محمد پشم خان، اور خائستہ حسین کو گرفتار کر لیا جن سے مجموعی طور پر ایک عدد ایل ایم جی مشین گن ، چار عدد کلاشنکوف، چار عدد رایفل، ایک عدد بندوق، میگزین اور سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔