طیارے کے لینڈنگ گیئرمیں سوار ہوکر بھارت پہنچنے والے افغان نوجوان کو واپس بھیج دیا گیا

بدھ 24 ستمبر 2025 21:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء)طیارے کے لینڈنگ گیئر میں سوار ہو کر بھارت پہنچنے والے افغان نوجوان کو واپس بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ افغان دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ سے 13 سالہ لڑکا جہاز کے پچھلے پہیوں کے مخصوص خانے میں چھپ کر نئی دہلی پہنچ گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب اس لڑکے کو واپس کابل بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جہاز پر سوار یہ لڑکا کابل سے 94 منٹ کی پرواز کے بعد نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پہنچا تھا، جہاں موجود عملے نے اس کو دیکھ لیا تھا، لڑکے نے ایک سادہ سا کرتا پاجامہ پہنا ہوا تھا۔