
آغا خان یونیورسٹی سمپیکٹ 2025، پاکستان اور مشرقی افریقہ میں سمیولیشن تعلیم کے فروغ کا عزم
بدھ 24 ستمبر 2025 22:56
(جاری ہے)
کانفرنس میں دو براعظموں سے بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی جس میں صحت کے پیشہ ور افراد کے لیے 43 کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپس، 300 سے زیادہ تحقیقی خلاصے جمع کروائے گئے اور 100 زبانی اور پوسٹر پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جنہوں نے تعلیمی اور تحقیقی منظرنامے کی جان دار تصویر پیش کی۔
ڈاکٹر فیصل اسماعیل، ڈائریکٹر، CIME کراچی نے کہا"سمیولیشن محض تدریسی طریقہ نہیں بلکہ صحت کی دیکھ بھال کے مستقبل میں ایک سرمایہ کاری ہے۔کراچی اور نیروبی کے جڑنے سے سمپیکٹ ایک حقیقی عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں ماہرین، طلبہ اور انڈسٹری کے رہنما اکٹھے ہوتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہماری جدتیں مثر اور پائیدار ہوں۔"کانفرنس کا نمایاں حصہ افتتاحی "سموینشن" شوکیس تھا جس میں 16 طلبہ کی قیادت میں تیار کیے گئے منصوبے پیش کیے گئے۔ اس اقدام نے اکیڈمیہ اور صنعت کے درمیان طلبہ کے تیار کردہ جدید ہیلتھ ٹیک حل دکھا کرخلا کو مثر طریقے سے پر کیا ۔ اس ایونٹ میں 15 سے زیادہ معروف شراکت داروں پر مشتمل ایک انڈسٹری نمائش بھی شامل تھی جن میں گاو مارڈ، لیئرڈل اور 3B سائنٹفک شامل ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر استعمال ہونے والے اگلی نسل کے سمیولیٹرز اور ڈیجیٹل حل پیش کیے۔پروگرام میں کلیدی خطابات، مہمان مقررین کے سیشنز اور پینل ڈسکشنز شامل تھے جن میں طبی تعلیم کو آگے بڑھانے میں سمیولیشن کے کردار اور اس کی اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے ساتھ ہم آہنگی پر بات چیت کی گئی۔ ڈاکٹر تانیا ببیلا، پروووسٹ، آغا خان یونیورسٹی نے کہا"یہ اجتماع محض اذہان کا ملاپ نہیں بلکہ ایک عملی عزم ہے۔ آئیے ہم مفروضوں کو چیلنج کریں، عملی اوزار بانٹیں اور یہ یقینی بنائیں کہ سمیولیشن مثر، لچکدار اور پائیداری کے عالمی تقاضے کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔"کلیدی مقرر پروفیسر شیرون ویلڈن، صدر منتخب، ایسوسی ایشن فار سمیولیٹڈ پریکٹس اِن ہیلتھ کیئر (ASPiH) نے کانفرنس کے موضوع پر وسیع تر نقطہ نظر پر زور دیا۔ انہوں نے کہا" سمیولیشن میں پائیداری محض ہمارے ماحولیاتی اثر کو کم کرنے کے بارے میں نہیں ہییہ اس بارے میں ہے کہ کس طرح سمیولیشن کو ایک محرک کے طور پر استعمال کیا جائے تاکہ صحت کی دیکھ بھال کو دوبارہ تصور کیا جا سکے ۔کلینیکل دنیا کو کھولا جائے، متنوع آوازوں کو شامل کیا جائے اور ایسے نظام ڈیزائن کیے جائیں جو سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی طور پر مستقبل کے لیے پائیدار ہوں۔"اپنے منفرد دو شہروں پر مشتمل ہائبرڈ فارمیٹ، ریکارڈ ساز شرکت اور اکیڈمیہ اور صنعت کے درمیان مضبوط تعاون کے ساتھ، سمپیکٹ 2025 نے اپنی حیثیت کو مضبوط کیا کہ یہ ایشیا اور افریقہ میں پائیدار، سمیولیشن پر مبنی طبی تعلیم کو آگے بڑھانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیم و تحقیق کے فروغ، جدید تدریسی ماڈلز کے نفاذ اور ڈیجیٹل لرننگ کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے دو اہم اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط
-
کامسیٹس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ملٹی میڈیا اسٹوڈیو کا افتتاح
-
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں 23 نئے تعلیمی پروگرامز شروع کیے گئے ، یونیورسٹی کو درپیش 670 ملین روپے کے خسارے پر قابو پایا گیا ، وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ترجمہ کے عالمی دن پر ’’انسائیکلوپیڈیا آف ٹرانسلیشن سٹڈیز‘‘ کی رونمائی
-
ای او بی آئی ، مستقل چیئرمین کی عدم تعیناتی ، افرادی قوت کی شدید قلت
-
آکسفورڈ کا پاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان
-
سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار
-
تعلیمی بورڈ کے زیرِاہتمام انٹر میڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان 29 اکتوبر2025ء سے ہوگا، سیکرٹری تعلیمی بورڈ
-
پنجاب انٹرمیڈیٹ نتائج 2025 : پرائیویٹ کالجز نے سرکاری اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 12 اکتوبر کو کیا جائے گا
-
پنجاب یونیورسٹی کے47 پروفیسرز دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل ہوگئے
-
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان15 اکتوبر کو کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.