پیپلزپارٹی کے رہنماایم پی اے ممتاز علی خان چانگ کی بغداد میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اورکمیونٹی ویلفیئر اتاشی سے ملاقات

بدھ 24 ستمبر 2025 19:20

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی (PP-266) ممتاز علی خان چانگ نے پاکستانی ایمبیسی بغداد میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور عامر سہیل لنگراؤ(کمیونٹی ویلفیئر اتاشی) سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، عراق میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور روزگار کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ممتاز علی خان چانگ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور حلقے کی عوام کے لیے مزید روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جبکہ عراق میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو سہولیات میں بہتری دی جائے گی۔