
جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہونگے، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں
مسئلے کے مستقل حل کیلئے مذاکرات اور جرگوں کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے، کے پی حکومت معاشی ترقی اور ضم اضلاع میں روزگار فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 24 ستمبر 2025
19:43

(جاری ہے)
برطانوی ہائی کمشنر کا سیڈ اور ایس این جی پروگرامز کے بعد صوبے میں ایک نیا پروگرام شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت برطانوی حکومت کے ذیلی اداروں خصوصا سیڈ اور ایس این جی پروگرام کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سیڈ اور ایس این جی پروگرامز نے صوبائی حکومت کے محکموں کی استعداد کو بڑھانے میں اہم کردار اد کیا ہے، اس کردار کے لئے سیڈ اور ایس این جی کی ٹیمز اور برطانوی حکومت کا مشکور ہوں، صوبائی حکومت سیڈ اور ایس این جی پروگراموں کے تسلسل کو جاری رکھنے کی خواہاں ہے، صوبائی حکومت کو کلائمیٹ چینج کے چیلنجز درپیش ہیں، ہم کلائمیٹ چینج کے اثرات سے نمٹنے کے لئے خطیر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، حالیہ سیلابوں سے تباہ شدہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کا عمل جاری ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت معاشی ترقی خصوصا ضم اضلاع میں روزگار کے مواقع کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ہم ترقیاتی وسائل کے بہتر استعمال کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی موثر پلاننگ اور شفافیت کے لئے سرکاری امور کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کر رہی ہے، صوبائی حکومت کو ان شعبوں میں بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے، صوبے کو امن وامان کے مسائل کا سامنا ہے. جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہونگے، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، اس مسئلے کے مستقل حل کے لئے مذاکرات اور جرگوں کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے، خیبر پختونخوا نے کئی عشروں تک اپنے افعان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی ہے، ہم افغان مہاجرین کی باعزت انداز میں واپسی چاہتے ہیں، صوبائی حکومت وطن واپس جانے والے افعان مہاجرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت سے کئی ہسپتال بند، ڈبلیو ایچ او
-
تخفیف اسلحہ: جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے لیے عزم نو
-
بھارتی جارحیت کا جواب دینگے لیکن مذاکرات کے لیے بھی تیار، شہباز شریف
-
جوہری ہتھیاروں کے بڑھتے ذخائر دنیا کے لیے سنگیں خطرہ، یو این چیف
-
وزیراعلی پنجاب بتائیں کہ ان کی پالیسیوں سے کسانوں کا جو بیڑا غرق ہوا اُس کا جواب کون دے گا؟
-
اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں
-
صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو کہا کہ فوری پاکستان جاکر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں
-
رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر، انڈے، مٹن، دودھ، دہی، گھی اور آٹے سمیت 17 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
-
پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہے
-
بھارت کے خلاف جنگ جیت چکے، جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہیں
-
پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا
-
وزیر اعظم سے ملاقات میں ٹرمپ کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.