پاک سعودیہ دوستی ایمان، حرمینِ شریفین کی محبت اور دینِ اسلام کی خدمت پر قائم ایک لازوال رشتہ ہے : مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب

×سعودی عرب نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، حرمین شریفین کی حفاظت اور اسلامی تشخص کی سربلندی کے لیے گراں قدر قربانیاں دیں

بدھ 24 ستمبر 2025 19:45

wکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر اور ممبر وزارتِ مذہبی امور پاکستان کی علما و مشائخ کونسل، مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق محض ایک روایتی رشتہ نہیں، بلکہ ایمان، حرمینِ شریفین کی محبت اور دینِ اسلام کی خدمت پر قائم ایک لازوال رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، حرمین شریفین کی حفاظت اور اسلامی تشخص کی سربلندی کے لیے گراں قدر قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بھی ہر موقع پر اخلاص، محبت اور بھائی چارے کے ساتھ اس رشتے کو مضبوطی دی ہے۔مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب نے کہا کہ حال ہی میں دونوں ممالک کے مابین مضبوط دفاعی معاہدہ اس لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے اس دوستی کو اسلامی اتحاد اور اخوت کی ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلق آج کی نسل کے لیے بھی مینارہ نور ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے بھی رہنمائی کا ذریعہ رہے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاک سعودیہ دوستی روز بروز مزید مستحکم ہوگی اور امتِ مسلمہ کی وحدت و ترقی کا باعث بنے گی۔