Live Updates

‘چنیوٹ،چند لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مخالفت کر رہے ہیں حالانکہ اس سے بے شمار گھرانے مستفید ہورہے ہیں،سید کلیم علی امیر

بدھ 24 ستمبر 2025 20:05

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء)چند لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مخالفت کر رہے ہیں حالانکہ اس سے بے شمار گھرفائدہ اٹھارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے لائل ورکرسید کلیم علی امیر نے کیا ان کا مزیدکہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے خواتین جو لائنوں میں لگی رہتی ہیں اس کے لئے اقدامات کرنے ہوں کہ امداد کی رقم آسانی سے دہلیز پر پہنچائی جاسکے مگر اس کے برعکس جو لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مخالفت کر رہے ہیں ایسے لوگوں کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے ایسے لوگوں کے دل میں غریب کے لئے کوئی احساس نہیں ہے ،ایک سوال کے جواب میں سید کلیم علی امیر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے بھی حکومت کو جامع حکمت عملی اپنانی ہوگی تاکہ مڈل مین کسی کا حق نہ کھا سکے اس لئے ایسے اقدمات کرنے ہوں جس سے کسی کا بھی حق نہ مارا جائے اور آسانی سے عوام تک پہنچ بھی جائے پاکستان کے اندر مڈل مین بری طرح سے نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے کی اشد ضرورت ہی

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات