
)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈیری فارموں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
بدھ 24 ستمبر 2025 21:30
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم کے مطابق کوئٹہ شہر سے تمام ڈیری فارموں کو جلد از جلد شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا تاکہ صفائی، سیوریج اور ماحولیاتی نظام میں بہتری لائی جا سکے۔
ڈیری فارم ایسوسی ایشن کی جانب سے تجویز دی گئی کہ ڈیری فارموں کے لیے شہر کے دونوں اطراف میں اراضی مختص کی جائے تاکہ شہریوں کو دودھ کی سپلائی متاثر نہ ہو۔ اس موقع پر کیو ڈی اے کو ہدایت کی گئی کہ ڈیری فارموں کے لیے زمین کی فراہمی، پانی کی دستیابی اور دیگر ضروری سہولیات کے حوالے سے جامع پلان مرتب کریں اور ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کے تحفظات کو دور کریں۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس سلسلے میں دودھ اور دہی کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے دکانداروں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ بھینس، گائے اور پاوڈر دودھ کی قیمتیں الگ الگ ظاہر کریں۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ مختلف اقسام کے دودھ کی قیمتیں مقرر کریں گے جبکہ جانچ پڑتال اور نگرانی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی مشترکہ کارروائیاں کریں گی۔کمشنر کوئٹہ نے واضح کیا کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور عوام کو معیاری اور محفوظ دودھ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ پر وضاحت جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیپیسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز مانگ لیں
-
ریلوے کا مخصوص اسٹیشنز کیلئے ٹرینوں کی ایڈوانس آن لائن بکنگ بند کرنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی والے پندرہ ، بیس لاکھ لوگ تب اکٹھے نہیں کر سکے تھے جب ان کا مہاتما باہر تھا‘ عظمی بخاری
-
مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
-
صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، وزیراعظم
-
امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹر کا جگر کی پیوند کاری سے قبل انتقال
-
روس یوکرین تنازع کی بنیادی وجوہات پر مذاکرات کے لیے تیار، سرگئی لاؤرو
-
یمن: اسرائیل اور حوثیوں میں بڑھی کشیدگی پر گوتیرش کو تشویش
-
یو این جنرل اسمبلی میں انڈیا پاکستان کا ایک دوسرے کو جواب در جواب
-
دہشت گردی سے نمٹنا انڈیا کی خاص ترجیح، سبرامنیم جے شنکر
-
سرحدی تنازعات کے حل میں آذربائیجان کے ساتھ تعلقات میں بہتری، نکول پاشنیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.