وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا دورہِ خیبر باڑہ

بدھ 24 ستمبر 2025 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بدھ کو ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ کا دورہ کیا اور باڑہ سیاسی اتحاد کے قومی مشران سے ملاقات اور مذاکرات کیے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی ہاؤس پشاور کے تر جمان کے مطابق ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا،کمشنر پشاور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں گذشتہ دنوں تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے تیراہ واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر تیراہ واقعے پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ قومی مشران نے ملاقات کے لئے تشریف لانے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔