ٰکے آئی یواور چین پاک بارڈر ٹریڈ زون میں کا نوجوانوں کیلئے کھیلوں اور تحقیق میں تعاون پر اتفاق

بدھ 24 ستمبر 2025 22:15

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) پاکستان کی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) اور چین-پاکستان بارڈر ٹریڈ زون( سی پی بی ٹی زیڈ) کے درمیان نوجوانوں اور تحقیق پر مبنی شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا، ان میں ای-اسپورٹس، اسکیئنگ، طبی پودوں پر تحقیق، اور طلبہ کی انٹرن شپس شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یہ معاہدہ کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ اور چین-پاکستان بارڈر ٹریڈ زون کے چیئرمین چن ہائی یو کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

گوادر پرو کے مطابق ملاقات کے دوران چن ہائی یو نے اس شراکت کو "تعاون کے ایک نئے باب" سے تعبیر دیا جس کا مرکز نوجوانوں سے متعلق شعبے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای-اسپورٹس اور اسکیئنگ جیسے شعبے نوجوانوں کے لیے نہ صرف ثقافتی تبادلے کا ذریعہ بن سکتے ہیں بلکہ قراقرم کوریڈور کے ذریعے سرحد پار معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق کے آئی یوکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے اس وڑن کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی "طلبہ کو ڈیجیٹل اور پائیدار معیشت کے لیے تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شراکت داری گلگت بلتستان کی مقامی کمیونٹیز کے لیے براہ راست فائدے کا باعث بنے گی۔دونوں فریقین نے اس بات کا عندیہ دیا کہ ان اقدامات کو جلد باضابطہ شکل دی جائے گی