آئی جی سندھ کی زیر صدارت شعبہ تفتیش میں جاری تنظیم نو سے متعلق جائزہ اجلاس

بدھ 24 ستمبر 2025 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت شعبہ تفتیش میں جاری تنظیم نو سے متعلق جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہواجس میں ایڈیشنل آئی جیزکراچی، آپریشنز،ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز،کرائم اینڈ انوسٹیگیشنز،سائوتھ، ایسٹ،آئی ٹی سمیت انوسٹی گیشن کراچی نے شرکت کی۔

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جیز،سائوتھ اور ایسٹ نے سینٹرل انویسٹیگیشن سینٹرز کے قیام اور تفتیشی امور و اقدامات میں اسکی اہمیت و افادیت پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائوتھ رینج میں 9 جبکہ ایسٹ میں 7 سینٹرلائزڈ انوسٹی گیشن سیلز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،سی آئی سی کے قیام سے متعلق دستاویزی امور حتمی مراحل میں ہے جبکہ قیام کے لیے عمارتیں اور دفاتر بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکا ء کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹیگیشنز نے شعبہ تفتیش کے پہلے سی آئی سی لیاقت آباد سے حاصل نتائج سے بھی آگاہ کیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ سائوتھ و ایسٹ میں سی آئی سیز کے قیام سے متعلق اجلاس کرچکے ہیں،تفتیشی افسران کو تجربے اور مہارت کی بنیاد پر تفتیشی ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔اس موقع پرآئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سی آئی سی کے قیام سے متعلق درکار تمام دستاویزی امور کو مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ معززعدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو سی آئی سی کے قیام، اغراض و مقاصد اور طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹیگیشن سی آئی سی لیاقت آباد کے قیام کے بعد سے مختلف کیسز پر ابتک کی تفتیش سے حاصل کردہ نتائج ترتیب دیں۔

متعلقہ عنوان :