بیلاروس کے ساتھ ٹریکٹر سازی بارے معاہدہ زراعت اور کسانوں کے لیے زیادہ پیداوار کا باعث ہوگا، معاون خصوصی ہارون اخترخان

جمعرات 25 ستمبر 2025 11:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برٍائے صنعت وپیداوار ہارون اختر خان نے کہاہے کہ بیلاروس کے ساتھ ٹریکٹر سازی بارے معاہدہ زراعت اور کسانوں کے لیے زیادہ پیداوار کا باعث ہوگا، اعلیٰ ہارس پاور ٹریکٹرز کا مقامی سی کے ڈی پلانٹ بنانے کے لیے سرمایہ کاری یقینی بنا ئیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں ٹریکٹر مینوفیکچررز کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی جس میں پرائیویٹ ٹریکٹر انویسٹرز، مارگلہ ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں 57 سے 80 ہارس پاور بیلاروس ٹریکٹر اسمبلی لائن پاکستان میں قائم کرنے پر غور ہوا۔معاون خصوصی نے کہاکہ بیلاروس کے ساتھ ٹریکٹرز بارے معاہدہ زراعت اور کسانوں کے لیے زیادہ پیداوار کا باعث ہوگا ، اعلیٰ ہارس پاور ٹریکٹرز کا مقامی سی کے ڈی پلانٹ بنانے کہ لیے سرمایہ کاری یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئندہ پانچ برس میں 2800 یونٹس کی مارکیٹ پوٹینشل موجود ہے ،کچھ سرمایہ کار بیلاروس ٹریکٹرز میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اس ضمن میں اور بھی آگے بڑھیں اور اس میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلق ٹریکٹر اسمبلی میں گیم چینجر ہوگا۔\932