حکومت نے مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی مدت کے مقابلے میں دگنا قرض لے لیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی حکومت نے مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دگنا قرض لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2025-26کے پہلے دو ماہ (جولائی ،اگست)کے دوران 391ارب روپے قرضہ لیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال 2024-25کے پہلے 2 ماہ میں لئے گئے 199ارب روپے کے قرضے کے مقابلے میں دگنا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ(جولائی)میں 198ارب روپے ،جبکہ دوسرے ماہ (اگست)میں 192روپے سے زائد قرضہ لیا گیا ہے۔حکام نے بتایاکہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 5ہزار 777ارب روپے قرض لیا جائے گا، اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں سے 6ارب 40کروڑ ڈالر قرض حاصل ہوگا۔رواں مالی سال صرف 40کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ ہوا ہے، ابھی تک 16کروڑ 83لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کییاگست میں سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 10کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 3 کروڑ 24لاکھ ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئی۔