محکمہ زراعت مظفرآباد کے زیر اہتمام زرعی نمائش میں پاک فوج کی طرف سے لگایا گیا لائیوسٹاک سٹال توجہ کا مرکز بنا رہا

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:07

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت حکومت آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ زرعی نمائش میں پاک فوج کی جانب سے لگایا گیا لائیوسٹاک سیکٹر کا سٹال عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ پاکستان آرمی نے محکمہ زراعت و لائیوسٹاک کے ساتھ فعال تعاون کے ذریعے قوم کی خدمت اور بالخصوص دور دراز اور محروم علاقوں کی بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کی سرگرمیوں میں ڈی ورمنگ مہمات، مفت ویٹرنری میڈیکل کیمپس اور مصنوعی نسل کشی کی خدمات شامل ہیں، جو مویشیوں کی صحت، پیداوار میں بہتری اور کسانوں کی معاشی بہتری کے لیے بے حد مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔زرعی نمائش میں پاک آرمی کے اسٹال نے نہ صرف زرعی اور ویٹرنری اقدامات کو پیش کیا گیا بلکہ فوج اور عوام کے درمیان مضبوط رشتے کی خوبصورت عکاسی بھی کی گئی۔

یہ اقدام آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فوج کے غیر متزلزل عزم کی واضح مثال ہے۔وزیر زراعت و لائیوسٹاک سردار میر اکبر خان اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک و زراعت ڈاکٹر محمد اعجاز خان کی قیادت میں یہ عظیم الشان زرعی نمائش جدت، علم اور اشتراک کا مرکز بنے گی جس نے زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبہ جات کی معاشی و سماجی ترقی میں اہمیت کو اجاگر کیا۔