امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں نئی راہیں کھولے گی،صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود

جمعہ 26 ستمبر 2025 11:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں نئی راہیں کھولے گی۔

(جاری ہے)

جمعے کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات برآمدات کے فروغ کا باعث بنیں گے،اعلیٰ سطحی ملاقات سے دوطرفہ تعاون کے دروازے مزید کھلیں گے اور امریکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں دھول چٹانے کے بعد پاکستان کا عالمی امیج شاندار ہو چکا، اب ہمیں معاشی جنگ جیتنے کی طرف بھرپور توجہ دینی ہے۔ سردار طاہر محمود نے کہا کہ توانائی، انفراسٹرکچر، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں امریکا کےساتھ منصوبے شروع کیے جائیں،پاک امریکا تعلقات میں بہتری براہِ راست بزنس کمیونٹی اور عوام کے حق میں مثبت اثرات مرتب کرے گی۔