Live Updates

ڈی آئی خان میں ٹرک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہیں،امجد علی خان نیازی

دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں، سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:36

جنڈانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں منی ٹرک کے کھائی میں گرجانے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ درازندہ داناسر کے مقام پر منی ٹرک کا بریک فیل ہونے سے پیش آیا، بریک فیک ہونے سے منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹرک میں سوار افراد خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈی آئی خان میں ٹرک حادثے پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی ہونے والوں کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات