Live Updates

وہاڑی میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا سروے، 67 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہوں گی

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:40

3 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں اور ضلع میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے ٹیمیں جلد فیلڈ میں متحرک کر دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہاڑی، بوریوالا اور میلسی تحصیلوں کے لیے اربن یونٹ کی 67 ٹیمیں کام کریں گی جن میں محکمہ مال، زراعت، لائیو اسٹاک، پاک آرمی اور اربن یونٹ کے نمائندے شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں کی ذمہ داری انسانی جانوں کے ضیاع، زخمیوں، مکانات، مویشیوں اور فصلوں کے نقصانات کا درست ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے۔ محکمہ مال، زراعت، لائیو اسٹاک اور پاک آرمی نقصانات کا تعین کریں گے جبکہ اربن یونٹ کے سروائیرز یہ تمام معلومات ایپ پر فیڈ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ جہاں سے سیلابی پانی اتر چکا ہے وہاں سب سے پہلے سروے شروع کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف اور بحالی کے اقدامات میں تیزی لائی جا سکے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات