Live Updates

مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، بھارت بحران کا شکار ہے، ملکارجن کھڑگے

مودی کے دور حکومت میں بھارت کو داخلی اور خارجی دونوں سطح پر سنگین بحرانوں کاسامنا ہے

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:45

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)بھارت میں کانگریس پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے کہاہے کہ مودی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور ملک بحران کا شکار ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملکارجن کھرگے نے پٹنہ میں سی ایک اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت کو داخلی اور خارجی دونوں سطح پر سنگین بحرانوں کاسامنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں کی وجہ سے سفارتی محاذ پر بھارت کو شرمندگی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے اقتصادی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدے کے مطابق عوام کو ابھی تک دو کروڑ نوکریاں نہیں ملیں، بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

ملکار جن کھرگے نے زرعی پالیسیوں، کسانوں کی آمدنی میں کمی اور تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو بھی مودی حکومت کی بڑی ناکامی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا خیال ہے کہ شہریوں کو زیادہ خرچ کرنا چاہیے لیکن جب گزشتہ 10 سال میں آمدن ہی نہیں بڑھی اور صرف مہنگائی بڑھی ہے تو لوگ کیسے زیادہ خرچ کرسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھارت میں امیر امیر تر ہو گیا ہے جبکہ غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں ناکامی پر بھی مودی حکومت پر تنقید کی اور منسوخ کیے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف مظاہروں کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اب تک 750سے زائد کسان خودکشیاں کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے بہار کے عوام کو مکمل طورپر مایوس ہو چکے ہیں ۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات