سرینگر، بھارتی فورسز کی بس کی مسافر جیپ کو ٹکر ،2 افراد زخمی

جمعہ 26 ستمبر 2025 15:15

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیرکے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں بھارتی فورسز کی بس کی مسافر جیپ سے ٹکر کے نتیجے میں2 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے تھر کے باغات چوک کے قریب بھارتی پیراملٹری فورس ایس ایس بی کی بس کی مسافر جیپ سے ٹکر کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا ۔حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں شہریوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔