ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں اہم خطاب: شہدائ کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم، قومی خودداری پر زور

جمعہ 26 ستمبر 2025 18:10

ٰاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت، مہارت اور ویڑن نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بار پھر باوقار مقام دلایا ۔ ملک ایک درست سمت کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستانی عوام ہر محاذ پر متحد و پرعزم ہیں۔

نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پولیس کے شہدائ اور غازیوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم کا بندوبست کیا گیا ہے، جو ایک احسن قدم ہے۔ جب تک تعلیم کے ساتھ تربیت نہ ہو، کوئی بھی فرد ایک مہذب شہری کے طور پر اپنا کردار ادا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء اور غازیوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم کا بندوبست کیا گیا ہے، جو ایک احسن قدم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان بچوں کیلئے ایسا تعلیمی ادارہ قائم کیا گیا ہے جو نہ صرف نصابی تعلیم بلکہ تربیت کے لحاظ سے بھی اعلیٰ معیار پر پورا اترتا ہے۔ڈاکٹر فردوس نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک تعلیم کے ساتھ تربیت نہ ہو، کوئی بھی فرد ایک مہذب شہری کے طور پر اپنا کردار ادا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدان جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے کھڑے نہ ہوں تو ملک میں نجی تعلیمی اداروں کی غیر متوازن افزائش ہوتی رہے گی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کی عسکری اور سفارتی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان نے اپنے سے بڑے مخالف کو کس طرح شکست دی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت، مہارت اور ویڑن نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بار پھر باوقار مقام دلایا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاک سعودی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج حرمین الشریفین کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان کے حصے میں آئی ہے، جو دنیا و آخرت کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے دینی، روحانی اور اسٹریٹجک تعلقات کی گہرائی کا ثبوت ہے۔انہوں نے بھارتی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہر چال ناکام ہوئی ہے اور اب ان کی حالت چھے صفر بن چکی ہے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح انہوں نے بھارتی بیٹنگ لائن کو "مرچیں لگائی ہیں۔ وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہ پاکستان ایک درست سمت کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہر محاذ پر پاکستانی عوام متحد و پرعزم ہیں۔