آرٹس کونسل کی جانب سے معروف افسانہ نگار اسد محمد خان کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف افسانہ نگار، ڈرامہ نویس اور شاعر اسد محمد خان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقادحسینہ معین ہال میں کیا گیا،جس کا آغاز اسد محمد خا کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں اسد محمد خان کی فنی زندگی پر بنائی گئی شوریل بھی پیش کی گئی جبکہ صدارت کے فرائض معروف شاعرہ زہرا نگاہ نے انجام دئیے ۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ، پروفیسر سحر انصاری ، شاہد رسام، رخسانہ صبا ، خورشید اقبال اور افتخار عارف نے ویڈیو میسج کے ذریعے اظہار خیال کیا۔