
ق*پرتگالی سفیر کی صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے ملاقات
رمیش سنگھ اروڑہ نے وفد کو وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام ’مینارٹی کارڈز‘ کے بارے میں آگاہ کیا
جمعہ 26 ستمبر 2025 21:55
(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت اقلیتی کمیونٹیز کی بہتری کے لیے صلاحیت سازی، چھوٹے کاروباروں کی ترویج، مختصر کورسز اور ای لرننگ پروگرامز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں اور طلبا کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
صوبائی وزیر نے پنجاب میں سکھ ورثے کے احترام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب دنیا بھر کے سکھوں کے لیے روحانی مرکز کی حیثیت رکھتے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ ’ہفتہ برائے اقلیتیں‘ منایا، جس میں مسلمان، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنماؤںنے بھرپور شرکت کی جو کہ صوبے کے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک جدید سوچ کے تحت ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، مصنوعی ذہانت (AI)، ای کامرس اور ای گورننس کو فروغ دے رہی ہے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات بھی اس عمل کا حصہ بن سکیں۔ اس ضمن میں مقامی اداروں بشمول کلیسا، گردوارے اور مندر بھی شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیم اور بااختیار بنانے کے اقدامات زیادہ مؤثر ہوں۔ اس موقع پر سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور فرید احمد تارڑ نے بھی محکمے کی کارکردگی اور ورکنگ میکانزم پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔مانویل فریڈریکو پنیہیرو ڈا سلوا نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو سراہا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال میں بھی سکھ مندر قائم ہیں جو بھائی چارے اور ثقافتی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہیں۔ پرتگالی سفیر نے کہا کہ ہزاروں پاکستانی پرتگال میں مقیم ہیں اور وہاں کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرتگال پنجاب کے ساتھ سیاحت، ورثے کے تحفظ، تعلیم، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سماجی و معاشی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت، ای گورننس اور ای کامرس میں تعاون کو مستقبل کے لیے ایک امید افزا شعبہ قرار دیا۔ ملاقات کے اختتام پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور نے پرتگالی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر کنسلٹنٹ سید عمران سجاد سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھیمزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل کی صدر سے ملاقات؛ پاک افغان کشیدگی پر بریفنگ دی، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سہیل آفریدی کے حلف کی تقریب میں دلچسپ صورتحال
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پاک افواج کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک کرنے پر خراج تحسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا پہنچ گئے، پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کریں گے
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق سپیکر آغاسراج درانی کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت
-
صدر مملکت کی افغان سرزمین سے سرحد پار حملوں کی مذمت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج
-
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت، مزید کارروائی جمعرات تک ملتوی
-
سوپاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی عرب میں رجسٹر، فِن ٹیک، ای کامرس، اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں جدید تکنیکی حل فراہم کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.