5 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میںکالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی

جمعہ 26 ستمبر 2025 22:15

لاہور /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میںکالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے منتخب کونسل ممبران کو مبارکباد دی۔ملاقات میں چاروں صوبوں کے منتخب کونسل ممبران شریک ہوئے۔ وفد میں انگلینڈ سے آئے ہوئے سی پی ایس پی ریجنل سینٹر برمنگھم ، جو کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اسد رحیم اور ان کے ہمراہ ڈاکٹر جاوید کیانی بھی موجود تھے۔

بلوچستان کے پسماندہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی مشہور گائنا کالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کوگورنر پنجاب کا خراج تحسین ۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ،ملک میں اعلی طبی تعلیم کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

آغاز حقوق بلوچستان بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے شروع کیا ۔ سوئی کے مقام سے نکلنے والی گیس سوئی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو 2008 میں پیپلز پارٹی نے دی۔

حالیہ سیلاب کے دنوں میں ڈاکٹرز صاحبان نے بھی سیلاب زدگان کی بھر پورمدد کی جو کہ قابل ستائش ہے۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی ملکی و غیر ملکی سطح پر کی گئی خدمات کو سراہتے ہیں۔ یہ ادارہ حکومت کی مالی معاونت کے بغیر معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ٹرشری کیئر سینٹرز کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر بھی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز فراہم کیے جائیں تاکہ عوام کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر مل سکیں