مری،گالف کارٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹی ڈی سی پی نے نئے منصوبوں پر کام شروع کردیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 00:00

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹی ڈی سی پی نے نئے منصوبوں پر کام شروع کردیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے الیکٹرک گالف کارٹ پر سٹی ٹور منصوبہ کاافتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کےویژن تحت ملکہ کوہسارمری آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔

مری و کوٹلی ستیاں میں دو نئی چئیر لفٹ، لگائی جارہی ہیں پاکستان کا پہلا سکائے گلاس برج، گلیمپنگ پاڈز ویلیج، ٹورسٹ ریزارٹ، تھیم پارک، پیراگلائڈنگ کلب، پتریاٹہ ریزارٹ کی اپ گریڈیشن اور نئی سفاری ٹرین اور گالف کارٹس جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں ۔ مری و کوٹلی ستیاں کے مختلف سیاحتی روٹس پر یہ گالف کارٹ پر ٹور کا آغاز کر دیاگیا ہے ، سیاح مناسب ٹکٹ پر مختلف مقامات کی سیر کر سکیں گے ۔\378