نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور دولت مشترکہ کی سابق سیکرٹری جنرل کی اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات

ہفتہ 27 ستمبر 2025 00:50

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس (یو این جی اے) کے موقع پر دولت مشترکہ کی سابق سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی ، علاقائی امن اور ترقی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے دولت مشترکہ کی رکن ریاستوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے گزشتہ برس ان کے پاکستان کے کامیاب دورہ کا بھی ذکر کیا، جس سے باہمی تعلقات جدید بنیادوں پر استوار ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی ، نیز علاقائی امن اور ترقی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے خطہ میں پرامن تعاون کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔ سابق سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نےعلاقائی امن اور ترقی کے اقدامات کے سلسلہ میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کے فعال کردار کی تعریف کی۔