-یو ایس ایس وین ای میئر کا کامیاب دورہ پاکستان مکمل، پاک امریکہ بحری تعاون کو نئی جہت

ذ*یو ایس ایس وین ای میئر کا یہ دورہ نہ صرف پاک امریکہ بحری تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے،ترجمان پاک بحریہ

ہفتہ 27 ستمبر 2025 02:35

Dکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء)امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر (USS Van E. Mayer) کا دو روزہ دورہ پاکستان بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو گیا۔ جہاز نے 24 ستمبر کو کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز کیا تھا۔ اس دورے کا مقصد پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا اور پیشہ ورانہ روابط کو مضبوط بنانا تھا۔

دورے کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمٴْنیب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ بحری دلچسپی کے امور، خطے میں بحری سیکیورٹی اور مشترکہ مشقوں سمیت مختلف پیشہ ورانہ موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جہاز کے عملے نے کراچی میں قیام کے دوران متعدد سرگرمیوں میں شرکت کی، جن میں پیشہ ورانہ تربیتی سیشن، کھیلوں کے دوستانہ مقابلے، اور باہمی تبادلے شامل تھے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کی بحری افواج کے افسران اور جوانوں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ بھی کیا، جس سے ایک دوسرے کے آپریشنل طریقہ کار اور بحری روایات کو سمجھنے میں مدد ملی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یو ایس ایس وین ای میئر کا یہ دورہ نہ صرف پاک امریکہ بحری تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دورے مستقبل میں مزید قریبی اشتراک، باہمی تربیت، اور مشترکہ مشقوں کے دروازے کھولتے ہیں، جو کہ خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے نہایت اہم ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین بحری تعاون ایک طویل اور قابلِ اعتماد شراکت داری پر مبنی ہے، جسے وقتاً فوقتاً مختلف مشقوں، دوروں اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے مزید مستحکم کیا جا رہا ہی