Live Updates

پاکستان اگر ’’ابھیشیک بچن‘‘ کو جلد آؤٹ کر لے تو یہ میچ جیت جائے گا، شعیب اختر کا’’دلچسپ ماسٹر پلان‘‘ بھارت میں وائرل

ابھیشیک بچن کا رد عمل بھی سامنے آگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 ستمبر 2025 10:43

پاکستان اگر ’’ابھیشیک بچن‘‘ کو جلد آؤٹ کر لے تو یہ میچ جیت جائے گا، ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 ستمبر 2025ء ) ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے لیے شعیب اختر کا دلچسپ ’’ماسٹر پلان‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر نے غلطی سے کرکٹر ابھیشیک شرما کی بجائے بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کا نام لے دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ ’’اگر پاکستان ابھیشیک بچن کو جلد آؤٹ کر لے تو میچ اپنے حق میں کرسکتا ہے۔

‘‘
 
انہیں میزبان سمیت باقی پینل نے فوری طور پر درست کیا لیکن تب تک آن ایئر ہوئی یہ غلطی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ 
اس بیان پر ابھیشیک بچن نے کہا کہ ’’سر! پورے احترام کے ساتھ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان یہ بھی کر پائے گا حالانکہ میں کرکٹ کھیلنے میں اچھا بھی نہیں ہوں‘‘۔

(جاری ہے)

 
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نمبر ون بیٹر ابھیشیک شرما جاری ایشیا کپ 2025ء میں شاندار فارم میں ہیں کیونکہ وہ چھ اننگز میں 51.50 کی شاندار اوسط اور 204.63 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 309 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

 
ابھشیک شرما جنہوں نے سری لنکا کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان کے آخری سپر فور میچ کے دوران تیز رفتار 61 رنز بنائے تھے، انہوں نے آج ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
رضوان نے ٹورنامنٹ کے 2022ء ایڈیشن میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 56.20 کی اوسط سے 281 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔ 
ہندوستان کے بلے باز ویرات کوہلی جو ہندوستان کی آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں فتح کے بعد فارمیٹ سے دور ہوگئے تھے، 276 رنز کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ 
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2022ء کے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے ایڈیشن کے دوران یہ سنگ میل بھی حاصل کیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات