Live Updates

شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے پیاروں کے نام کردیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:30

شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے پیاروں کے نام کر دیا۔ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے کم ہدف کا کامیاب دفاع کر کے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنائی۔اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر گیند اور بلے سے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ملنے والا یہ ایوارڈ اپنے پیاروں یعنی اہلیہ اور بیٹے کے نام کر دیا، جو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں ہی موجود تھے۔قومی پیسر نے کہا کہ کوشش یہی تھی کہ ٹیم کو نئی گیند سے وکٹیں لے کر دوں۔

(جاری ہے)

ہم بھارت کے خلاف فائنل مقابلے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اپنے آخری میچ میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز اسکور کیے۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز ہی بنا سکی۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستانی بیٹنگ کے مشکل وقت میں 2 چھکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 19 رنز بنائے اور جب گیند ہاتھ میں پکڑی تو اپنے چار اوورز کے کوٹے میں صرف 17 رنز دے کر 3 بنگلہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات