Live Updates

سابق کوچ اورکپتان وقاریونس نے صائم ایوب کو بینچ پربٹھانے کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:30

سابق کوچ اورکپتان وقاریونس نے صائم ایوب کو بینچ پربٹھانے کا مطالبہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے اوپنر بیٹر صائم ایوب کو بینچ پر بٹھانے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے نوجوان اوپنر صائم ایوب پر ایشیا کپ 2025 میں صفر پر آؤٹ ہونے پر تنقید کی اور انہیں فائنل سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا۔مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 22 سالہ صائم اب تک چھ اننگز میں چار مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیکھو، میں نے یہ بات دوسری ڈک کے بعد کہی تھی کہ انہیں بینچ پر بٹھانے کی ضرورت ہے، ایسا نہیں ہے کہ وہ باصلاحیت نہیں وہ پاکستان کا مستقبل ہے۔وقار یونس نے کہا کہ بعض اوقات جب چیزیں آپ کے لیے ٹھیک نہیں ہوتیں تو آپ شیل میں جاتے رہتے ہیں اور اس کے ساتھ بھی ہی ہورہا ہے۔واضح رہے کہ صائم ایوب نے آخری 10 ٹی 20 اننگز میں 12.0 کی اوسط سے صرف 120 رنز بنائے ہیں جن میں ایک نصف سنچری اور پانچ صفر شامل ہیں۔ایشیا کپ 2025 میں پاکستان نے گزشتہ روز بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے اور پاکستان، بھارت کی ٹیمیں اتوار کو دبئی میں فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات