Live Updates

وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کو فائنل میں فتح کی کُلید بتا دی!

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:30

وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کو فائنل میں فتح کی کُلید بتا دی!
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) ایشیا کپ کا فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان (kl)اتوار کو ہوگا ،وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فاننل میچ میں ٹرافی کی جنگ لڑیں گی۔ اتوار 28 کو بڑے مقابلے کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے دنیا بھر میں کرکٹ شائقین بہت پرجوش ہیں۔

فائنل میچ کے حوالے سے سابق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کو مشورے دے رہے ہیں۔ 1992 کی ون ڈے ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ اور فائنل کے مین آف دی میچ لیجنڈری وسیم اکرم نے فائنل جیتنے کے لیے گرین شرٹس کو جیت کی کُلید بتا دی ہے۔وسیم اکرم نے پہلے تو پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے اور پرسکون رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ایسا گیم ہے، کہ جس میں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی سرپرائز دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سوئنگ کے سلطان قومی ٹیم بالخصوص بولرز کو جیت کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس وقت دو بلے بازوں پر بہت بھروسہ کر رہا ہے۔ اگر پاکستانی ٹیم شروع میں ہی ابھیشیک شرما اور شبمن گل کو آؤٹ کر دیتے ہیں تو بھارت مشکل میں پڑ جائے گا۔اپنے دور میں حریف بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت بنے رہنے والے وسیم اکرم نے شاہینوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سمجھداری سے کھیلیں اور جیت کے مومنٹم کو فائنل میں بھی برقرار رکھیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات