Live Updates

اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی رافیل گرادیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اس سے قبل فٹبال کے سپر اسٹار پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی بھی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 ستمبر 2025 11:41

اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی رافیل گرادیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 ستمبر 2025ء ) آئی سی سی سے سزا ملنے کے باوجود حارث رؤف کا ایکشن چھا گیا، سوشل میڈیا پر صارفین اے بی ڈیویلیئرز کے اس عمل کو حارث کے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔
یو اے ای میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی بیٹنگ کے دوران باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرنے والے پاکستانی پیسر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی بیہودہ ہوٹنگ کے جواب میں منہ سے کوئی لفظ ادا کیے بغیر ہاتھوں سے ایسا اشارہ کیا جس سے بھارتیوں کو چار ماہ قبل پاکستان سے شرمناک شکست یاد آ گئی اور ہزاروں کے مجمع کو سانپ سونگھ گیا تھا۔

 
حارث رؤف نے اگرچہ بھارتی شائقین کی ہوٹنگ پر اشاروں کی زبان میں بھارت کے 6 طیارے گرنے کا زخم تازہ کیا، لیکن آئی سی سی نے ان پر بھی جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پاکستانی پیسر کو سزا دیے جانے کے باوجود ان کا یہ ایکشن دنیا بھر کے کھلاڑیوں میں مقبولیت حاصل کرتے ہوئے بھارت کو کھیل کے میدانوں میں بھی رسوا کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اے بی ڈی ویلیئرز ہاتھوں سے ایسا اشارہ کرتے ہیں جیسے طیارے اڑان بھرنے کے بعد گرتے ہیں۔
 
اس سے قبل گزشتہ روز فٹبال کے سپر سٹار پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی بھی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ہاتھ کے اشارے سے طیارے اڑنے اور گرنے کے ایکشن کی حارث رؤف کی نقل کر رہے تھے۔ 
رونالڈو کی اس ویڈیو کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اپنے شیئر کیا تھا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات