
پاکستان کے سیاحتی شعبے میں ترقی کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے،سردار یاسر الیاس خان
ہفتہ 27 ستمبر 2025 13:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے میں ترقی کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے،ہم اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی حکومتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے قبائلی امور مبارک زیب نے اپنے خطاب میں قبائلی علاقوں کی منفرد سیاحتی صلاحیتوں کی طرف توجہ دلائی۔انہوں نے ان خطوں میں بنیادی ڈھانچے اور سیاح دوست سہولیات کی ترقی کے لیے شروع کیے گئے اقدامات کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔برین ڈیزائنر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رؤف راجہ نے کہا کہ یہ کانفرنس ان کے ویژن کی عکاس ہے جس کا مقصد پاکستان کے سیاحتی مواقع سے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو جوڑنے کے پائیدار پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جدت طرازی پر مبنی کانفرنسز اور تقریبات کے ذریعے ہم پاکستان کو عالمی سیاحت کے نقشے پر ایک اعلیٰ مقام کے طور پر پیش کرسکتے ہیں۔ پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان نے کارپوریشن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو بہتر بنا کر سیاحت کو زیادہ قابل رسائی اور پرلطف بنایا جائے گا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد علی نے سیاحت کی صنعت میں نوجوانوں کو شامل کرنے اور سیاحت کے انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے والے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں بین الاقوامی نمائندگی بھی قابل ذکر رہی۔ انڈونیشیا کے سفارتخانے کے ناظم الامور رحمت ہندیارتا نے شرکاء سے خطاب کیا ۔ ملائیشیا کے ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سیافک فردوس بن حسب اللہ نے خطے میں سیاحت کی ترقی کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انڈونیشیا کے سفارت خانے نے روایتی موسیقی اور رقص کے ذریعے اپنے ثقافتی ورثے کی بھرپور نمائش کی جو سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستان اور انڈونیشیا کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتی تھی۔مزید قومی خبریں
-
اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، راناثنااللہ
-
میپکو کی 491 ہنرمند و غیر ہنرمند ملازمین کی بھرتی کی منظوری
-
نومئی واقعات، فلک جاوید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
-
سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی
-
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
-
تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پر تبادلہ خیال
-
خبیب فائونڈیشن کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،فاؤنڈیشن کی تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وائلڈلائف رینجر ز نے فالکن ، بٹیر اور مرغابی کے 19غیرقانونی شکاری گرفتار ،10ملزمان کیخلاف ایف آئی آر ز درج کروای گئیں
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صحت کے شعبہ سے منسلک نوجوانوں کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.