دنیا بھر میں تعینات اعلی امریکی فوجی قیادت کاجلاس طلب

ایونٹ کے دوران کوئی حیران کن اعلان بھی سامنے آسکتا ہے،امریکی اہلکار

ہفتہ 27 ستمبر 2025 14:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلی فوجی قیادت کو آئندہ ہفتے اجلاس کے لیے طلب کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں جنرلز اور ایڈمرلز کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور امکان ہے کہ اس اجلاس میں قومی دفاعی حکمتِ عملی اور فوجی قیادت کی تعداد میں ممکنہ کمی جیسے موضوعات پر بات ہوگی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اجلاس امریکی ریاست ورجینیا میں بلایا گیا ہے، اس حوالے سے پینٹاگون نے بھی تصدیق کردی ہے۔اس حوالے سے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران کوئی حیران کن اعلان بھی سامنے آسکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے فوجی دستے دنیا بھر میں تعینات ہیں، جن میں جنوبی کوریا، جاپان اور مشرقِ وسطی جیسے خطے شامل ہیں اور ان کی کمان ٹو، تھری، فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کے پاس ہے۔