بھارت میں عالمی ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن کا مودی کیخلاف آواز اٹھانا جرم بن گیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:19

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)بھارت میں ہندو انتہا پسند مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے لداخ کے انجینئر، ماہر تعلیم اور ماحولیاتی ہیرو سونم وانگچک کو ہیرو سے زیرو بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

لداخ کے انجینئر، ماہر تعلیم اور ماحولیاتی ہیرو سونم وانگچک نے سورج کی توانائی پر چلنے والی یونیورسٹی بنائی، ایسی یونیورسٹی جس کے طلبہ خود ادارہ چلاتے ہیں، دنیا بھر میں سونو وانگچک کے کام کو سراہا گیا اور انہیں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔دوسری جانب بھارت میں اس کردار سے متاثر ہوکر فلمیں بھی بنیں لیکن جب اس ہیرو کی جانب سیاپنے نوجوانوں کے لیے حق مانگا گیا تو سونو وانگچک کو غدار اور مجرم بنا دیا گیا۔