نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی نیویارک میں مراکشی ہم منصب سے ملاقات

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:47

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی نیویارک میں مراکشی ہم منصب سے ملاقات
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اپنے مراکش کے ہم منصب ناصر بوریطہ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، اور عوامی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کثیرالطرفہ عالمی فورمز پر باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور مراکش نے اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا اور مؤثر بنانے پر بھی اتفاق رائے کیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے مراکش کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی روابط کو نئی جہت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔