سندھ پولیس کے افسران کا ویمن پروٹیکشن سنٹر ملتان کا دورہ ،مختلف سہولیات و خدمات کا جائزہ لیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز کے ایک وفد نے ویمن پروٹیکشن سنٹر (VAWC) ملتان کا دورہ کیا۔وفد کو ویمن پروٹیکشن سنٹر کے ’’ون ونڈو آپریشنل ماڈل‘‘ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

افسران کو بتایا گیا کہ خواتین پر تشدد کے حوالے سے متاثرین کو ایف آئی آر کے اندراج، میڈیکل معائنہ، فرانزک سہولیات، کاؤنسلنگ، پراسیکیوشن اور شیلٹر ہوم جیسی تمام سہولتیں ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جاتی ہیں تاکہ فوری انصاف ممکن بنایا جا سکے۔ سندھ پولیس کے افسران نے ویمن پروٹیکشن سنٹر ملتان میں فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا اور اسے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک منفرد اقدام قرار دیا۔