پ*وزیراعلی نے صوبے میں پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا ہے، میرعلی حسن زہری

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:30

ٹ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نے صوبے میں پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔بلوچستان کے علاقے وندر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی حسن زہری نے کہا کہ وزیراعلی نے صوبے میں پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ نون لیگ کے پاس جا کر خود کو ان کا ساتھی ظاہر کرتے ہیں اور ہمارے پاس آکر کہتے ہیں میں آپ کا ہوں۔ صوبائی وزیرِ زراعت نے مزید کہا کہ وزیراعلی نے پارٹی کے ساتھ وہ سلوک کیا ہے جو سوتیلی ماں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی صدر سردار عمر گورگیج کی آمد کے بعد حالات بہتر ہوں گے اور ہم سب مل کر یہاں کام کر کے دکھائیں گے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوسکی