
بلوچستان میں قیام امن اور خوشحالی کیلئے وفاق کو صوبے کو دیگر علاقوں کی طرح اپنی اکائی سمجھنا ہوگا، عوامی پارٹی
بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں تجارت کی بندش سے لوگ بے روزگار ی کا شکار ہیں، بحال کیا جائے ، نوابزادہ خالد مگسی ،میرجان محمد جمالی ،منظور کاکڑ و دیگر کا خطاب
ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:50
(جاری ہے)
بی اے پی کے نو منتخب صدر نوابزادہ خالد مگسی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک باغ کی مانند ہے جس میں خزاں آتی ہے تو پھول چھڑ جاتے ہیں مگر جب بہار آتی ہے تو پھول دوبارہ کھل اٹھتے ہیں اب ایک بار پھر بہار آگئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں پارٹی کارکن اور رہنمائوں میں کوئی تفریق نہیں سب ملکر کام کرتے ہیں ہمارا منشور عوام کی خدمت اور مسائل کا حل ہے جس پر ہم قائم رہنے کی تگ و دو کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دور حکومت میں بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے آئندہ بھی پارٹی عوام اور صوبے کی خدمت جاری رکھے گی ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمیشہ صوبے کی بہتری کے لیے کام کیا ہے پارٹی کے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے پارٹی کو زندہ رکھا ہے ۔ بی اے پی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی نے کہا کہ پارٹی کے نئے عہدیداروں پر اب پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوگئی ہے اب کارکن ان سے کارکردگی مانگیں گے جو انہیں دیکھانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہونا چاہیے مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے بھی ا س بات کی تائید کی ہے ہم کہتے ہیں کہ ہماری سرحدی تجارت سمیت دیگر مسائل کو حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بھی دیکر اکائیوں کے برابر تصور کر کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ صوبے میں بے چینی کی کیفیت ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی شاہرائوں پر آج سفر نہیں کیا جاسکتا معاشی طور پر صوبے کے حالات ٹھیک ہونگے تو مسائل بھی حل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور ہم اس سے نہیں نکل سکتے ہم اگلے الیکشن لڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں ہمیں الیکشن لڑنا آتا ہے مگر آخری وقت پر کوئی قصائی گری نہ ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے ضیاء لانگو اس وقت کھڈے لائن ہیں ،پرنس آغا عمر کے کام نہیں ہورہے یہ سب مسائل حل ہونے چاہئیں ۔بی اے پی کے رہنما رکن اسمبلی میر صادق سنجرانی نے کہا کہ 2018میں بلوچستان عوامی پارٹی بنانے کا مقصدوفاق کے ساتھ ملکر بلوچستان کی ترقی اور آواز بننا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دور حکومت میں جتنے بھی کام ہوئے وہ تاریخ کا حصہ ہیں ہم بلوچستان کے عوام کے حقوق کو کسی صورت نہیں بھولیں گے پارٹی کارکن اپنی آواز صوبے کے کونے کونے میں پہنچائیں کہ بی اے پی کسی ایسے کام کا حصہ نہیں بنے جس میں بلوچستان اور یہاں کے نوجوانوں کی بھلائی شامل نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی تمام رفقاء اور ساتھیوں سے گزارش اور مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کی سرحدی تجارت کے لیے جتنی ہوسکے سہولت دی جائے بلوچستان میں ذریعہ معاش ہوگا تو یہاں کے لوگ تعلیم حاصل کریں گے اور اپنے گھر بنائیں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی اے پی خیبر پختونخواء کے صدر فداحسین شاہ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ملکی گیر جماعت بنانے کے لیے کام کریں گے آئندہ انتخابات میں ملک کے ہر حلقے سے ہمارے امیدوار حصہ لیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرعلیمہ خان کی حکمرانی ،اسٹیبلشمنٹ سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے
-
اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
-
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
-
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
-
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہی: حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.