لاہور میں نویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا باقاعدہ آغاز

صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے تین روزہ انڈسٹریل ایکسپو کا افتتاح کیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)لاہور میں نویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے تین روزہ انڈسٹریل ایکسپو کا افتتاح کیا۔ اس ایکسپو میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی دو سو سے زائد صنعتوں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں۔جن میں چین اور دیگر ممالک کے صنعتی نمائندے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ پنجاب حکومت انڈسٹری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تمام سیکٹرز کو بھرپور سپورٹ فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی و عالمی صنعت کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری ہیں تاکہ پاکستان کو صنعتی میدان میں مزید مضبوط بنایا جا سکے۔صوبائی وزیر نے ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے چین اور پاکستان کی صنعتی مصنوعات کے اسٹالز پر جدید آلات، مشینری اور پرزہ جات کا جائزہ لیا اور پاکستانی صنعت میں مشینری اور پروڈکٹس کی تیاری کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔