ایشیا کپ 2025 کی انعامی رقم میں 50 ہزار ڈالر کا اضافہ

اتوار 28 ستمبر 2025 17:45

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) ایشیا کپ 2025 کی انعامی رقم میں 50 ہزار ڈالر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس بار ایشین چیمپئن ٹیم کو 3 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹی20 فارمیٹ میں جاری ایشیاکپ 2025 کا آخری معرکہ دبئی میں ہوا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارتی کی ٹیمیں پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں مدمقابل ہوئیں۔ایشیاکپ کے فائنل سے قبل انعامی رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے، انعامی رقم میں 50 ہزار ڈالر کا اضافہ کیا گیا ۔اس بار ایشین چیمپئن ٹیم کو 3 لاکھ ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ملیں گے، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور دیگر انعامات دینے کا فیصلہ کیاگیا ۔