مقبوضہ کشمیر، کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

اتوار 28 ستمبر 2025 18:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک جعلی مقابلے کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو ضلع کیرن کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران شہید کیا۔قابض بھارتی فورسز نے اپنے غیر قانونی قتل کو چھپانے کے لیے مذکورہ نوجوانوں کو مبینہ طور پر عسکریت پسند قرار دیا ہے۔