لداخ میں کرفیو اور پابندیاں چھٹے روز بھی جاری

پیر 29 ستمبر 2025 14:34

لہہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرتسلط جموں وکشمیرکے لداخ خطے میں آج مسلسل چھٹے روز بھی کرفیو اورپابندیاں جاری جبکہ انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے 24ستمبر کو نہتے مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ فائر کرکے چار شہریوں46سالہ تسوانگ تھرچن، 21سالہ رنچن دادول ،24سالہ سٹینزین نامگیال اور25سالہ جگمیت دورجے کو ہلاک اور ایک سو کے قریب افراد کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد نئی دہلی کے زیر کنٹرول بی جے پی انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

مظاہرین لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور اسے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ لہہ اور کرگل اضلاع میں بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فوسز کو بھاری تعدادمیں تعینات کیاگیاہے جہاں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔