پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 ستمبر 2025 14:22

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر ۔2025 ) حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 97 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے.

رپورٹ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 76 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارتِ خزانہ کو ارسال کرے گی. وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ منگل کی رات کو حتمی اعلان کرے گی واضح رہے کہ 15 روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا تھا.