Live Updates

مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ کی جانب سے خصوصی کمیٹی کی تشکیل خوش آئند ہے، خواجہ سلمان رفیق

پیر 29 ستمبر 2025 14:37

مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 36 واں اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے شرکت کی۔صوبائی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق اجلاس میں پاک سائوتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پنجاب کے7 اضلاع میں36 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ کی جانب سے خصوصی کمیٹی کی تشکیل انتہائی خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات مصروف عمل ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ قیدیوں کی پیرول پر رہائی کے لئے رولز کو مزید موثر اور قابل عمل بنا رہے ہیں۔صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ اگلے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ہونے والے کرکٹ میچز کے انتظامات کیلئے پی سی بی سے کوآرڈی نیشن مزید بہتر بنائی جائے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان،ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔راولپنڈی اور فیصل آباد سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات